لاہور( این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوار آج (اتوار)13اپریل کو جوش و خروش سے منائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قومی کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کے یروشلم میں داخلے سے منسوب ہے۔اس روز کی مناسبت سے جلوس بھی نکالے جائیں گے جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔