فاروق آباد ( نمائندہ نوائے وقت) ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ سمیت پورے پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہو رہا ہے آپریشن کو سیاسی یا ذاتی رنگ دینے کی کوشش ن لیگ دشمنی کے مترادف ہے آپریشن کی اڑ میں تاجروں کے ساتھ کوئی زیادتی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تا ہم تاجر برادری کو بھی دوست دشمن کی پہچان کرنے کی ضرورت ہے ۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد نے تاجر تنظیموں کے ساتھ آپریشن کے حوالے سے کئی مذاکرات کئے اور انہیں باقاعدہ اور باضابطہ اعتماد میں لے کر آپریشن شروع کیا اس دوران بعض لوگوں اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے ان کی کردار کشی پر اتر آئے جس کا مقصد انتظامیہ اور تاجروں کو آپس میں لڑانا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا تھا مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں میرا چیلنج ہے اگر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت کر دیں تو میں ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دونگا۔ انہوں نے بتی چوک کھولنے پر وزیراعلیٰ اوررانا تنویر کا عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔