لاہور (سپورٹس رپورٹر) انڈر23ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے نور زمان کا پشاور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ قمر زما ن اور جان شیر خان نے بھی نور زمان کا خیر مقدم کیا ۔ جان شیر نے کہا کہ نور زمان ورلڈ چیمپئن بن سکتا ہے ۔ قمر زمان نے نور زما ن کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیس سال بعد اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ۔