ہائیکورٹ: موٹروے گینگ ریپ کیس میں دو مجرموں کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پرکل سماعت ہو گی

لاہور  (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ قیدی مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔ انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021ء کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ نے مجرموں کو ڈکیتی میں14 سال قید اور ڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن