تعلیمی اداروں میں آج یوم تشکر منایاجاجائیگا، ڈاکٹر ملک ابرار حسین

 اسلام آباد(خبرنگار)صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ آج تعلیمی اداروں میں یوم تشکر منایاجاجائیگااور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائیگاان خیالات کااظہار ڈاکٹر ملک ابرار حسین مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کے کھلنے کا اعلان کرتے ہوئے کیا ملک ابراحسین نے کہا کہ آج سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے  اور ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں یوم تشکر منایا جا ئے گاآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ملک ابرار حسین نے کہا کہ یوم تشکر کے موقع پر جلسے ،جلوس اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا

ای پیپر دی نیشن