دارالعلوم غوثیہ چاساں والی ڈھیری میں سالانہ محفل بسلسلہ جلسہ دستار فضیلت 

 فتح جنگ(نامہ نگار)مرکزی دارالعلوم غوثیہ چاسا ں والی ڈھیری میں سالانہ محفل بسلسلہ جلسہ دستار فضیلت زیر صدارت یادگار اسلاف علامہ حافظ عبد الغفور چشتی منعقد ہوئی تلاوت دارالعلوم کے مدرس علامہ قاری دلاور نے کی دارالعلوم کے ہونہار طلبا نے اردو انگلش اور عربی تقاریر کیں محفل سے مفتی محمد عرفان القادری صدر سنی علما کونسل علامہ عامر عباس قریشی مولانا ارشاد سعیدی مفتی قاضی سعید الرحمن پیر عتیق الرحمن  یو کے شیخ الحدیث قاضی عبد اللطیف  یاد گار اسلاف علامہ قاضی عبد الغفور چشتی نے خطاب کیا ارالعلوم کے ناظم اعلی قاضی طالب حسین نے اردو میں اور پروفیسر محمد بلال جامی نے انگلش میں دارا لعلو م غوثیہ اور جامعہ امنہ للبنات غوثیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی سا لانہ رپورٹ پیش کی محفل کے اختتام پر حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے نو خوش نصیبوں کے سر پر دستار فضیلت مہمان خصوصی صاحبزادہ حضرت پیر سید حبیب الحق شاہ نے سجائی اور پند و نصائح سے شر کا ئے بزم کو مستفیض فرمایا س موقع پر کثیر تعداد میں علما ئے کرام رونق افروز ہوئے جن میں سے صوفی اختر حسین علامہ مطیع الرضا علامہ محمد طارق قاری محمد ر مضا ن قاری محمد صفدر مفتی عاصم القادریمفتی مصباح الد ین  قاری عطا المصطفی مفتی شوکت محمود رضوی  قاری نصیر رضوی شامل تھے مقررین نے کہا کہ مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں جو دین کی ترویج و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں علامہ عبدالغفور چشتی نے کہا کہ دارالعلوم غوثیہ میں سینکڑوں طلبہ و طالبات دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں فارغ التحصیل ہو کر ملک اور بیر ون ملک دین کی خدمت کر رہے ہیں سید حبیب الحق شاہ نے کہا کہ تنظیم المدارس اہل سنت کے زیر اہتما م مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ جدید دنیوی تعلیم سے بھی آراستہ کیاجاتا ہے تاکہ وہ ایک کامیاب شہری بن کر ملک و ملت اور دین کی خدمت بہتر انداز میں کر سکیں،محفل کے اختتام پر مفتی عرفان القادری نے مخصوص انداز میں آقا کریمؐ کے حضور درود سلام کے گجرے پیش کئے۔

ای پیپر دی نیشن