دنیا پر واضح ہو گیا سیاسی، عسکری قیادت حب الوطنی سے سر شار ہے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج خراج تحسین اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، جس نے اپنی بہادر فوج سے بھرپور اظہار یک جہتی کیا اور بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہوئی۔ بھارت سمیت پوری دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام اپنی دھرتی کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ پاکستانی قوم کا ہر فرد دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن