ملتان( سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویڑن عامر کریم خاں نے کچہری پارکنگ مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔ ڈسٹرک بار کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی ملاقات میں کمشنر عامر کریم خاں نے کچہری کے باہر ٹریفک ، تجاوزات کے مسائل،حل بارے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ کچہری کے اطراف میں پارکنگ بارے شہریوں کی متعدد بار شکایات موصول ہوء۔کچہری میں پارکنگ پلازہ کی تکمیل سے 220 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہوگی۔ پارکنگ پلازہ 15 مء تک فنکشنل کردیا جائے گا۔ ملاقات میں گاڑیوں کی مینجمنٹ کیلئے شٹل سروس چلانے بارے تجویز بھی زیر غور آ ئی کمشنر ملتان ڈویڑن عامر کریم خاں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی روکنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں،گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے سہولت رمضان بازار، نگہبان رمضان پیکج بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔