لاہور (نوائے وقت مانیٹرنگ رپورٹ) اقتصادی کمیشن کی تکنیکی کمیٹی کے اجلاس میں نمک کی پالیسی اور معدنی مواد کی پروسیسنگ و برآمدات کی پالیسی کے مسودے کی منظوری دیدی گئی۔نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور کے دفتر نے باختر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق نمک کی پالیسی کا مسودہ، معدنی مواد کی پروسیسنگ و برآمدات کی پالیسی کا مسودہ اور ہلمند کے شوراب سول ایئرپورٹ میں کولڈ سٹوریج کو فعال کرنے سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد نمک اور معدنی مواد سے متعلق دونوں پالیسی مسودوں کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں ہلمند کے شوراب سول ایئرپورٹ میں کولڈ سٹوریج کی بحالی سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت وزارت صنعت و تجارت کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس منصوبے کے لیے موزوں کمپنی کا انتخاب کرے اور معاہدہ منظوری کیلئے اقتصادی کمیشن کو پیش کرے۔