ڈی پی او وہاڑی کی زیرصدارت پرفارمنس انڈیکیٹرز بارے اجلاس 

وہاڑی ‘میلسی( نامہ نگار ٗخصوصی رپورٹر‘سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وہاڑی منصور امان کی زیر صدارت ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ریکوری اور سزایابی کی شرح کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او منصور امان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منظم و متحرک گینگز، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے سی ایم پورٹل اور 1787 پر موصول ہونے والی عوامی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور شفاف تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے موثر ازالے کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوام کو بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن