اسلام آباد (وقائع نگار)وزیرددفاع خواجہ آصف کااقلیتوں سے متعلق بیان حوصلہ افزا ہے لیکن اقلیتوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کیاجارہاہے اس کا بھی نوٹس لیا جائے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اسلام آبادکے صدر اور اسلام آباد بار کے سابق صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،یعقوب بلوچ ایڈوکیٹ ،ندیم مغل ایڈوکیٹ،سردار نجعم عباس ایڈوکیٹ،مسلم لیگ ن کے اقلیتی رہنما عاشر گل،پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ،جبران گل،سہیل رومی،راشد چوہانِ ،طارق غوری، فیاض بھٹی ،دانیال کھو کھر، مقبول کھو کھر، پاسٹر قیصر،پاسٹر شکیل، پاسٹر آصف،پاسٹر زاہد،پاسٹر ایوب اور دیگر نے کیا۔اور وزیردفاع خواجہ آصف کاحالیہ بیان جس میں انھوں نے اقلیتوں کیخلاف پرتشدد رویوں کی مذمت کرتے ہوئے مساویانہ حقوق کاذکرکیاگیا کو قابل تحسین اور اطمینان بخش قرار دیا۔