کلر سیداں(نامہ نگار)روات اسلام آباد کے 21 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نعش چوکپنڈوری مندرہ روڈ کے قریب کھیتوں میں پڑی ہوئی ملی،مقتول اے پی پی ایمپلائز یونین اسلام آباد کے سابق جنرل سیکرٹری ندیم اقبال کا بھانجھا تھا۔ایس ایچ او کلرسیداں بشارت علی عباسی کو اطلاع ملی کہ یوسی بشندوٹ کے گاں دہری راجگان کے قریبی کھیتوں میں کسی کی نعش پڑی ہوئی ہے جنہوں نے پولیس روانہ کی پولیس کے مطابق نعش تشدد شدہ تھی پولیس نے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کردی جہاں سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی گئی۔ مقتول کے والد عبدالطیف سکنہ قاسم آباد روات ضلع اسلام اباد نے پولیس کو بتایا اس کا بیٹا اتوار کی شام روزہ افطار کرنے کے بعد ارسلان نامی نوجوان کے ساتھ روات بازار گیا اور پھر واپس نہ آیا اور آج انہیں تھانہ کلرسیداں کی حدود سے اس کے بیٹے ک تشدد شدہ نعش ملی ہے دو ایام قبل کلرسیداں پولیس کو ایک موٹر سائیکل بھی ملا تھا جسے مقتول کے والد نے شناخت کر لیا۔ مقتول ایک کال سنٹر میں کام کرتا تھا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔