اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مچھ کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے بزدلانہ واقعات امن و امان کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیاانہوں نے مزید کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے اور ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے