منی پور (نوائے وقت رپورٹ) ریاست منی پور میں شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کے پہلے ہی روز کوکی قبیلے کے مشتعل افراد نے سینٹرل سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے اندر مسلح اہلکار موجود تھے۔ منی پور میں اگرچہ صدارتی راج نافذ ہے تاہم طویل عرصے بعد شہریوں کو آزادانہ طور پر نقل و حرکت کی اجازت دی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے اندر سے اس حملے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتعل شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے جبکہ گاڑی کے اندر موجود اہلکاروں نے مظاہرین کو سختی کارروائی کی تنبیہ بھی کی۔ سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ وہاں مزید گاڑیاں آگے بڑھنے کے لیے موجود تھی لیکن یہ گاڑی واپس آگئی جبکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔