لاہور(نامہ نگار)یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی صدارت میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا راغب نعیمی، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی عمران سجاد، حافظ حفیظ، حافظ عثمان، آغا شاہ حسین قزلباش، سید علی مہدی، خرم نقوی، نوبہار شاہ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مفتی سید عاشق حسین، مولانا اشرف گجر، عبدالوحید روپڑی، قاسم علی قاسمی، ساجد بابر فاروق رحیمی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی اور مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی پلان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں رمضان المبارک میں مساجد کی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔