لاہور(نامہ نگار) فیصل ٹاؤن پولیس نے نوسربازی کی ورداتوں میں ملوث خاتون سمیت 3 افرادشرف بی بی، شہباز اور سمیر پر مشتمل نوسرباز گروپ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان سے شہریوں سے لوٹے گئے سعودی ریال اور 11 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کر لئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے 3 دن قبل امجد نامی شخص سے 13 ہزار سعودی ریال ہتھیائے تھے۔ملزمان انٹرنیشنل شہریت دلانے کا چکمہ دیتے،شہریوں سے ایڈریس پوچھتے کے بہانے موقع پاکر ان سے نوسربازی کرکے رقم ہتھیاتے اوررفوچکر ہو جاتے تھے۔