سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:رانا خالد محمود

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عیدالضحی کی آمد کے موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار کی جانب سے ضلع بھر میں سکیورٹی کے جس انداز میں فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا خالد محمود کی زیر صدارت عوامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلعی کے داخلی وخارجی راستوںپر چیکنگ کے نظام کو سخت کرنے سے بھی امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع میں پولیس ملازمین کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرپرعائد پابندی کو فوری ختم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن