گھریلو جھگڑے،خاتون سمیت دوافرادنے خود کشی کرلی

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت دوافرادنے زہر پی کر خود کشی کرلی ۔تفصیل کے مطابق چک 185/7-Rکے رہائشی غلام یٰسین نے پولیس پکار 15پر اطلاع دی کہ اس کی 18سالہ بیٹی پروین نے گھریلو ناچاقی کے باعث زہر پی کر اقدام خود کشی کیا ہے جسے حالت بگڑنے پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پروین طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اورجسم میں زہر پھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑ گئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ہسپتال پہنچ کر پروین بی بی کی نعش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن