حافظ آباد: سوشل میڈیا پر لڑکی سے دوستی، نوجوان جان گنوا بیٹھا

حافظ آباد + پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) سوشل میڈیا کی دوستی نے حافظ آباد کے نوجوان کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ وچھوکی کلاں کا رہائشی 22 سالہ جہانگیر دو ہفتے قبل لاپتہ ہوا، مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی سے دوستی ہونے پر ڈسکہ کے گائوں میں ایک لڑکی سے ملنے گیا۔ جہاں لڑکی کے باپ اور بھائی نے ساتھی کی مدد سے زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کے بعد جہانگیر کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں گڑھا کھود کر دبا دی۔ پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے لڑکی کے والد ارشاد، اس کے بیٹے اور ساتھی کو حراست میں لیا۔ لڑکی کے باپ نے دوران تفتیش اقرار کیا ہے کہ جہانگیر کے میری بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے جس بناء پر قتل کیا۔ پولیس نے ملزموں کی نشاندہی پر کھیتوں میں دبی تعفن زدہ نعش نکال لی‘ مقتول کے اغوا کا مقدمہ حافظ آباد کے تھانہ کسوکی میں درج ہے جس میں اب قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن