لاہور(سپورٹس رپورٹر)اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ آج سے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہوگا۔چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز 12 جنوری سے 8 فروری تک کراچی میں انڈر 17 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کیساتھ کام کریں گے۔پہلا مرحلہ 2022، دوسرا 2023 جبکہ تیسرا مرحلہ اس سال ہونے والا ہے۔