سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور انکے گروپ کو کامیابی پر مبارک باد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی ڈی اے کی لیبر یونین کے حالیہ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے والی مزدور یونین  کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور انکے گروپ کو مبارکباد دینے کے لئے اسلام آباد کے صنعتکاروں اور تاجران نے فاونڈر گروپ  کے وفد  چئیرمین طارق صادق کی قیادت میں ستارہ مارکیٹ الیکشن آفس کا دورہ کیااس موقع پرمزدور یونین کے ارکان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیاچئیرمین  فاونڈر گروپ طارق صادق ، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی، سابق صدر آئی سی سی آئی اور چئیرمین ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان میاں اکرم فرید، سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی عبد الرحمان  صدیقی، نائب صدر آئی سی سی آئی ناصر محمود چوہدری، ممبر ان ا یگزکیٹیو کمیٹی فاونڈر گروپ شیخ عامر وحید، خالد جاوید،روف عالم، اعجاز عباسی، مسعود چوہدری، ممبر محمد نوید، ا یگزیکیٹیوو ممبر آئی سی سی آئی  چوہدری محمد وسیم  و دیگر کاروباری برادری نے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور انکے گروپ کو تاریخی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔

ای پیپر دی نیشن