سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ یورپ جانے کے جال میں پھنس کر سمندر میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کے سانحات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلرز اپنے مکروہ کاروبار کو بلا خوف جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان عناصر کے خلاف ایف آئی اے کا بھرپور اور موثر ایکشن لازم ہو چکا ہے جو ان کی صفائی تک جاری رہنا چاہیے۔