ہرماہ تحصیل گوجر خان سے روزانہ تقریباً35ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا یا جاتاہے

گوجرخان (نامہ نگار)محکمہ بلدیات حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پرہرماہ صفائی مہم میں تحصیل گوجر خان سے روزانہ تقریباً35ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپ سٹیشن لے جایا جاتا ہے اور ہیلپ لائن نمبر 1139 سوشل میڈیا پر موصول ہونیوالی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جاتا ہے گوجرخان میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 132کے قریب ورکرز و دیگر سٹاف اور 23 چھوٹی بڑی گاڑیوں کا فلیٹ صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہیںآر ڈبلیو ایم سی کے اسسٹنٹ منیجر آپریشنز گوجر خان ولید عباسی کے مطابق 125کے قریب ورکرز شہرکے گلی، محلوں، سڑکوں اور بازاروں کی صفائی میں مصروف ہیں،شہر میں 120چھوٹے کنٹینرز اور 8بڑے ویسٹ کنٹینرز رکھے گئے ہیں،تاکہ شہری اپنا کوڑا کرکٹ ان میں ڈال سکیںاس کے ساتھ ساتھ 23گاڑیوں کا فلیٹ جن میں منی ڈمپرز، یو ڈی، کمپیکٹرز، ڈمپرز شاول،ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ شامل ہیں ان کی مدد سے صفائی آپریشن کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرزیب النسائ،چیف آفیسر تنویر اشرف گجراور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مشترکہ کاوشوں سے گوجرخان کو ویسٹ فری سٹی بنانے میں مصروف ہیں صفائی میں مزید بہتری کیلئے شہر کو 6زونز میں تقسیم اور صفائی کی ایوننگ شفٹ شروع کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن