سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ "ہم خواب نہیں دیکھ رہے ہیں، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی"۔ انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جیتنے کے بعد سامنے آئی ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا بھر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے اور محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے سعودی عرب کے عظیم عزم پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی عظیم صلاحیتوں اور قابلیتوں سے مسلح سعودی عرب کے عوام کی توانائیوں اور چیلنجز کا جرات سے مقابلہ کے بلند عزم کی بہ دولت 2034ء فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل ہوئی ہے۔سعودی ولی عہد نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ سعودی عرب 21ویں صدی کی سب سے بڑی کامیابی کی داستان ہے۔مملکت 2034ء میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرکے شاندار کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، جو کہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وہ سنگ میل جس سے سعودی کھیل کامیابی اور سربلندی کے نئے افق کی طرف بڑھیں گے۔