لاہور (خبر نگار) خاتون سے زیادتی کا مقدمہ پہلے پولیس پھر ایف آئی اے کے پاس درج ہونے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت کیس میں ایف آئی اے اور پولیس افسران کو پیکا ایکٹ کے تحت ترمیم کے بارے میں ایس او پیز بنانے کے لیے 23 دسمبر تک مہلت دے دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے ملزم پرویز مسیح اور سحروش جان مسیح کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔