ۜپولیس ملازمین کیلئے امراض قلب کی تشخیص‘ کارڈیو وسکولر سکریننگ کیمپ

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر نجی میڈیکل فلاحی ادارے کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں امراض قلب کی تشخیص کیلئے کارڈیو وسکولر سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ملازمین کے بلڈپریشر،شوگر سکریننگ، مشاورت کروائی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کارڈیو وسکولر سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کی ہارٹ سکریننگ کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے سکریننگ بارے گفتگو کی اور کیمپ میں نجی فلاحی ادارہ کی طرف سے پولیس ملازمین کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امراض قلب کی تشخیص کے بعد ملازمین کا علاج معالجہ کروایا جائیگا۔ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو علاج معالجے کیلئے رواں سال 25 کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے متعدد ہسپتالوں اور اداروں کیساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے فلاحی ادارے کے صدر شعیب سرور ہاشمی کو پنجاب پولیس کے پولیس سٹیشنز پر مبنی کتاب’’تھانے پنجاب دے‘‘پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن