لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں عالمی جنگوں میں جانیں دینے والوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کی قیادت میں ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سنٹرل لندن میں جنگ عظیم کی یادگار پر سابق فوجیوں اور عوام نے بادشاہ چارلس کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ پھول رکھے۔ ملکہ کمیلا سینے میں انفیکشن کے سبب تقریب میں شرکت نہ کر سکیں۔ وزیراعظم سرکیئر سٹارمر‘ ٹوری لیڈر کیمی بیڈنیوک نے بھی یادگار پر پھول رکھے۔ پرنس‘ پرنسس آف ویلز سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد اور سیاستدان بھی شریک تھے۔