لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کیساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم میں بھی پیش پیش

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کیساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم میں بھی پیش پیش ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر کمیونٹی موبلائزیشن ونگ نے شہر کے 9 ٹاؤنز میں 9 کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں شہریوں کی کثیر تعداد تک صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق صفائی اور ڈینگی کے متعلق عوامی آگاہی کی خصوصی مہم میں تیزی لائی گئی ہے ۔ چائنہ سکیم، فورٹ روڈ، سلامت پورہ اور دھرم پورہ، ریٹی گن روڈ، لبرٹی گول چکر،کریم مارکیٹ، واپڈا ٹاؤن گول چکر اور قینچی سٹیشن میں کیمپ عوامی آگاہی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سوشل موبلائزرز شاپ ٹو شاپ اور ڈور ٹو ڈور صفائی اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے لوگوں تک آگاہی پیغامات پہنچا رہے ہیں۔ شاپس اور گھروں میں آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ 9 ٹاونز میں تعینات 9 ٹیموں نے 24 گھنٹوں میں 9120 افراد کو آگاہی پیغامات پہنچائے جبکہ کیمپ پر موجود آپریشن ٹیمیں موقع پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کر رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن