پڈعیدن(نامہ نگار) پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاون بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،5000 گرام چرس،موٹرسائیکل برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشھروفیروز سنگھار ملک کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر، مورو تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم/ ڈیلر کو گرفتار کرلیا،گرفتار منشیات فروش ملزم اللہ ڈنو ماچھی کے قبضے سے 5000 گرام چرس اور ایک موٹرسائکل برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔