طاہر صادق سے دہائیوں سے تعلق اور وابستگی ہے، ملک جمشید الطاف 

 فتح جنگ(نامہ نگار) سابق ایم پی اے ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق ان کے لیڈر اور بزرگ ہیں کل بھی پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ کا حصہ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں  کل بھی ان کے ساتھ رہیں ایک بیان میں سابق ایم پی اے نے کہا کہ میجر طاہر صادق سے ان کا دہائیوں سے تعلق اور وابستگی ہے ان سے احترام محبت اور وفا کا رشتہ ہے جو کبھی بھی کمزور نہیں ہوسکتا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ اٹک کی سب سے بڑی اور موثر سیاسی قوت ہے جس کی جڑیں عوام میں اور انتہائی مضبوط ہیں سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں فتح و شکت سیاسی میدان اور سیاسی کھیل کا حصہ ہے ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں اپنے لوگوں میں موجود رہے ہیں یہی ہمارا خاصہ ہے خدمت کی سیاست ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکیل کیلئے میجر طاہر صادق کی سرپرستی میں بھر پور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ اٹک کا مضبوط ترین اور منظم سیاسی دھڑا ہے جو ایک خاندان کی مانند ہے کٹھن وقت میں بھی ہمارے دوستوں نے بھر پور ساتھ دیا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں  میجر طاہر صادق ضلع اٹک میں خدمت کی سیاست کا بڑا نام ہے جس کا کسی بھی دوسری شخصیت سے کوئی تقابل نہیں ہے نہ ہی اٹک میں میجر طاہر صادق کے پائے کا کوئی لیڈر ہے ان کی اٹک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اٹک کے عوام میجر طاہر صادق سے والہانہ محبت کرتے ہیں طویل اپوزیشن دور میں بھی ان کو گروپ چٹان کی طرح مضبوط اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ان کے ساتھ کھڑا ہے انھوں نے کہا کہ بیرون ملک سے واپسی کے بعد میجر طاہر صادق نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جب بھی موقع آیا ان شا اللہ اٹک میں پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ اپنی بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن