راولپنڈی (جنرل رپورٹر )بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال میں بلیک بیری پھل کے بارے میں فارمرز کی آگاہی اور اس منافع بخش پھل کی کاشت کا رجحان بڑھانے کے سلسلہ میں ایک روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول کا افتتاح پاکستان کے مشہور سابق زرعی سائنسدان میاں محمد اشرف نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد محمد اشرف سمرا کے ہمراہ کیا۔