شیخو پور ہ : 50  ہزار کالالچ‘ ملزم کے ہاتھوں محنت کش قتل‘توڑی سے نعش برآمد

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ بھکھی کے علاقہ چوہے والی میں چند ہزار روپے رقم دیکھ کر لالچ میں آکر ریاض نے محنت کش کو قتل کر کے نعش توڑی میں دبا دی شک گزرنے پر مقامی لوگوں نے ریاض کو کمرہ میں بند کر کے جب تلاشی لی تو توڑی سے نعش برآمد ہو گئی معززین نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ریاض اور اسکی بیوی کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ اللہ دتہ کے پاس 50ہزارروپے سے زائد کی رقم تھی ریاض کو علم ہونے اس نے اللہ دتہ کو قتل کرکے اسکی نعش توڑی میں دبادی۔

ای پیپر دی نیشن