فیصل آباد:کار کی موٹرسائیکل کوٹکر‘میاں بیوی جاں بحق‘بیٹانہرمیں جاگرا

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)  موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ اس کا پانچ سالہ بیٹا نہر میں جاگرا۔ ڈھڈی والا کا رہائشی 35سالہ وارث علی‘ اپنی اہلیہ 28سالہ سونیا بی بی اپنے پانچ سالہ بیٹے سبحان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پل کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے میاں بیوی جاں بحق اور5سالہ سبحان موٹرسائیکل سے اچھل کر نہر میں جاگرا‘ کار بھی بری طرح تباہ ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن