سیالکوٹ: نئی نویلی دلہن نے زہریلی اشیاء کھلا کر شوہر کو مار ڈالا

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) نئی نویلی دلہن نے مبینہ طور پر زہریلی اشیاء دے کر شوہر کو مار ڈالا، تھانہ مراد پور کے علاقہ دسری کپوروالی کے جاوید کے مطابق اس کے بھائی ملک شمس سے کچھ یوم قبل حمیرا دختر غلام رسول ساکن مسجد نیاریاں گجرات سے نکاح کیا۔ حمیرا نے عباس علی کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے ملک شمس کو زہریلی اشیاء دے کر قتل کر دیا۔ ملک جاوید کے مطابق حمزہ ایک فراڈیہ گروپ ہے جو شریف لوگوں کو شادی کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا ہے۔ پولیس نے حمیرا سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن