قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) اوباش نے ذہنی مریضہ کو زبردستی بے آبرو کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفیٰ آباد کے محلہ مٹھو شاہ کے رہائشی کی 17 سالہ بیٹی ذہنی مریضہ کو واجد نامی اوباش نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم ماجد عرف ماجو کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء سرحدی گاؤں چھبر میں تین سالہ بچے کو اوباش ملزم 25 سالہ رفاقت نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گنڈا سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔