حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین و دیگر کی مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاداب خان نے بھی حارث کو مبارکباد دی۔ کرکٹرز کے بیانات کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

ای پیپر دی نیشن