لاہور: پاکستان سپر لیگ 5 کے 25 ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میچ آج شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی کپتانی میں میدان میں اترے گی ۔
پوائنٹس ٹیبل پراس وقت ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ میں سب سے زیادہ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ہی لاہور قلندر نے شاندار مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں ۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز 32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔