لاہور(وقائع نگار)انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اکبری گیٹ کی کارروائی،2 ریکارڈ یافتہ جیب تراش گرفتارکر لئے۔ اکبری گیٹ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث نوید عرف نیدی اور خالق مقبول کو گرفتار کر کے قبضے سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کر لیں۔