بار میں ایگزیکٹیو آفسز،ڈے کئیر سنٹر،کمیٹی ہال اور پارکنگ پلازہ کی افتتاحی تقریب

ملتان (سپیشل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام صدر محمد عمران خان خاکوانی،جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ،ممبران پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ،دائود وینس،سید جعفر طیار بخاری،محمد عرفان وائیں،چئیرمین ڈرگ کورٹ نوید رانا،فیروزہ فیض،افتخار قریشی،شیخ غیاث الحق،نور ملوکا ،رانا جاوید اختر اور بیرسٹر فیض رسول لابر اورحفظہ رحمن نے ایگزیکٹیو آفسز،ڈے کئیر سنٹر،ایگزیکٹیو کمیٹی ہال اور پارکنگ پلازہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے وکلاء سے جو عودے کئے تھے انہیں پورا کرنے میں سرخروں ہوئے اور جلد ہی پارکنگ پلازہ اور جوڈیشل کمپلیکس بھی فعال ہوجائے گا جن کے مکمل ہونے پر وکلاء کو درپیش بہت سے مسائل سے نجات ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن