مندرہ ٹال پلازہ تمام محکموں کی جائے آرامگاہ بن گئی

 مندرہ(نامہ نگار)مندرہ ٹال پلازہ تمام محکموں کی جائے آرامگاہ بن گئی۔تمام محکموں کے ملازمین مندرہ ٹال پلازہ پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور لوٹ کھسوٹ کے لیے  عوام کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں مندرہ ٹال پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکار سارا دن خوش گپیوں میں مصروف ٹریفک کی روانی سے انہیں کوئی سروکار نہیں ساتھ ہی محکمہ ایکسائز والے صبح سے شام اور رات گئیے تک ڈرگز کی تلاشی کی آڑ میں رشوت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور گاڑیوں کی پاسنگ اور روٹس والے تو گاڑی  مالکان والوں کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں سارا دن پبلک ٹرانسپورٹرز کو ذلیل کرنا ان کا وطیرہ بنا ہوا ہے اللہ جانے یہ ٹال پلازہ ہے کہ عوام کو لوٹنے کا اڈہ جس کو دیکھو ٹال پلازہ پر ناکہ لگایا کھڑا اپنی دھونس دکھا رہا ہے  اس ضمن میں آئی جی موٹروے نیشنل ہائی وے ڈی ایس پی موٹروے بیٹ فائیو۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیکریٹری آر ٹی اے اپنے اختیارات کو استعمال کر کے ان ملازمین کا چیکنگ ایریا تبدیل کریں تاکہ مسافر روزمرہ کی ذلالت سے محفوظ رہ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن