شہری لاکھوں روپے، قیمتی اشیاء گنوا بیٹھے، 4 کاریں، 8 موٹرسائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ میں خالد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5لاکھ 68ہزار روپے، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گلبرگ میں منور اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ روپے، زیورات، موبائل فون، باٹا پور میں عنصر سے 71ہزار روپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی میں واجد سے 55 ہزار روپے اور موبائل فون،رائیونڈ میں جمشید سے 42ہزار روپے اور موبائل فون،  لوئر مال میں ماجد سے 37ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں تنویر سے23ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں کامران سے18 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں عثمان 11 ہزار روپے، موبائل فون، ریس کورس میں زاہد سے2 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے نشتر کالونی میں ثمر کے گھر گھس کر 5 لاکھ روپے زیوارات اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے اقبال ٹاؤن، ڈیفنس، گرین ٹاؤن اور باغبانپورہ میں سے 4کاریں ساندہ میں سے رکشہ جبکہ ہنجروال، ریس کورس، ٹبی سٹی، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ ٹاؤن، مزنگ، اسلام پورہ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سے8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن