کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میںدھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران مزید3 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں۔مرنے والوں کیتعداد 4 ہوگئی ہے۔نجی میڈیا کے مطابقچیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ 8 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن گزشتہ 20 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پی کے سے ہے،جن کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن 4 ہزار 200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں،کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ ہوگئی، زندہ بچنے والوں نے بتایا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا۔