منی پور، جعلی مقابلوں کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا تھانے پر پتھراؤ، بھارتی فوجی افسر زخمی

منی پور (آئی این  پی) بھارتی ریاست منی  پور میں سکیورٹی صورتحال کے باعث حالات دن بدن بدتر ہونے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری جعلی انکائونٹرز کیخلاف منی پور میں کوکی قبیلے اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کی ڈیمانڈ پر فوجی افسر مظاہرین کو دھمکیاں دینے لگے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس سٹیشن پر پتھرائو کیا اور پیڑول بم پھینکے جس کے دوران بھارتی فوج کا افسر زخمی ہو گیا۔ اس واقعہ کے بعد بھارتی سیاسی جماعتوں کا ردعمل بھی آگیا۔ بھارتی اپوزیشن رہنما ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی ہٹ دھرمی سے منی پور کو جلا دیا۔ منی پور میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہوچکے ہیں۔ نااہل اور بے شرم وزیر اعلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غائب ہوگئے۔ منی پور فسادات پر بی جے پی کی مسلسل خاموشی اس کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن