گوالمنڈی ریلوے روڈ خالصہ گلی کئی دنوں سے گٹرمیں تبدیل،نمازی،محلے دار پریشان

لاہور (کلچرل رپورٹر) گوالمنڈی ریلوے روڈ خالصہ گلی نمبر 22 میں گزشتہ کئی دنوں سے محلے کے گٹر بند ہیں۔ گٹروں کا گندہ پانی سارا دن گلی میں کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے محلے اور اہل علاقہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ واسا والوں کو کئی بار اس بارے شکایت کی گئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ گٹروں کی گندگی بھی امڈ کر باہر آ رہی ہے جس کیو جہ سے نمازی بھی نماز پڑنے مسجد میں نہیں جا سکتے۔ اہل محلہ اور علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کو فوراً حل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن