حضرت محمد ؐ کیلئے اپنا سب کچھ قربان  کر دیں گے: میاں صالح شرقپوری

شرقپورشریف( نامہ نگار )حضور نبی کریم ؐ کا ذکر عبادت ہے جو شخص حضور ؐ کی بارگاہ میں درود شریف پڑھتا ہے اللہ پاک اس کے 10 درجات کو بلند اور 10 گناہوں کو مٹا دیتا ہے حضرت محمد مصطفیٰ ؐ نے اپنی اْمت کو اپنے رب کی بارگاہ سے وہ سب کچھ لے کر دیا جو پہلی اْمتیں حاصل نہ کر سکیں آپؐ کے نام پر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن