حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کو اگلے نوٹس تک ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت غزہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ حکومت غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔