فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) مسیحی برادری کی تنظیم ہیلنگ ہینڈ منسٹری آف پاکستان کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین آل پاکستان پاسٹر الائنس اور بانی ہیلنگ ہینڈ منسٹری آف پاکستان ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کی جبکہ سماجی و فلاحی اداروں کے عہدیداروں و ارکان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میجر فہیم اصغر، فادر رضوان رشید، بشپ جبار اقبال، پاسٹر اسلم مسیح، پاسٹر غوری مسیح، پاسٹر سفاعت عظیم، ناظم اشرف، تصور مسیح، دلبر ناز تصور، اسرار جانسن، داؤد انجم، لابن اویس، نفیس گل، آصف سیکرٹری، لعزرس، یعقوب مسیح اور ٹیم جیزز کے اراکین نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہترین گلدستہ ہے جہاں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی، بھائی چارے امن وامان کی فضا میں مسلم کمیونٹی کیساتھ زندگی بسر کررہی ہیں۔