نوجوان ادیبہ اورمترجمہ آسیہ عارف کی قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

 اسلام آباد (میگزین رپورٹ )ملک گیر شہرت کی حامل نوجوان ادیبہ ، مترجمہ اور پاکستان میں دوحہ ڈیبیٹس (Doha Debates) کی سفیر آسیہ عارف نے وفاقی دار الحکومت میں قطر کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔آسیہ عارف نے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی اور انہیں نیشنل ڈے پر مبارک باد دی۔ دوحہ میں پیدا ہونے والی آسیہ نے بچپن میں اپنے والد پروفیسر ڈاکٹر عارف صدیق سے فصیح عربی زبان سیکھی تھی، وہ اس وقت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بی ایس ٹرانسلیشن کی طالبہ ہیں ۔ عربی، انگریزی، اردو اور فارسی میں آٹھ کتابوں کی ملفہ و مترجمہ آسیہ عارف ''چھوٹی عمر میں بڑے کام '' پر عوامی اور تدیسی حلقوں سے ستائش حاصل کر چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن