ملتان( سپیشل رپورٹر )گزشتہ روزمرکزی آفس چوک کمہارانوالہ میں چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ڈویژنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج عاشق خان بلوچ‘مرزا خرم عباس بیگ‘مہر اقبال مہدی ترگڑ‘ملک آصف لودھرا‘ملک حقنواز‘مہر وقاص حیدر جوتہ‘بابر خان و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ نشتر جیسے بڑے ہسپتال میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید کمی ملتان انتظامیہ اور ممبران اسمبلی سمیت پنجاب حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے نشتر ہسپتال کے جن ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر صحت کی نشتر آمد پر اس ایشو پر احتجاج کیا انہوں نے اپنی ماں دھرتی سے وفا کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے کمشنر‘ صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری اور پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نشتر‘کارڈیالوجی‘چلڈرن اور کڈنی سنٹر میں تمام ادویات فوری مہیا کریں اور آپریشن کے آلات پورے کیے جائیں تاکہ غریب مریضوں کا علاج فوری ہو سکے۔