مہنگائی میں کمی کے حکومتی اعلان دھوکے کے سوا کچھ نہیں:انیس ریاست

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچائے اس وقت عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہے جس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جا رہا اس فائدے کو بجلی کی قیمتوں سے منسلک کر کے بدیانتی کی جارہی ہے ہائوسنگ کالونی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کے اعلان صرف دھوکہ دکھاوا کے سوا کچھ نہیں قوم جانتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں پٹرول 150 روپے بجلی 16 روپے یونٹ مل رہی تھی جبکہ ن لیگ کی حکومت نے مہنگائی میں کئی سو گنا اضافہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن